نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کے گھر پرایف بی آئی کا چھاپہ

روڈی جولیانی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل بھی رہے ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ روڈی جولیانی نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل کے طور پر لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

روڈی جولیانی، تصویر آئی اے این ایس
روڈی جولیانی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کے گھر پرفیڈرل انویسٹی گیشن بیورو( ایف بی آئی) نے چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے، وہاں موجود الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ ایف بی آئی نے جولیانی کے خلاف کارروائی یوکرین سے متعلق معاملہ پر کی ہے۔ روڈی جولیانی کو ’فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ‘ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔

روڈی جولیانی امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل بھی رہے ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ روڈی جولیانی نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل کے طور پر لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔ سابق صدر ٹرمپ کے پہلے مواخذے میں بھی جولیانی کی سرگرمیاں زیربحث رہی تھیں۔ روڈی جولیانی کے 2 ساتھیوں پر انتخابی مہم کی رقم کے غلط استعمال پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ روڈی جولیانی امریکہ میں 11 ستمبر کے حملوں کے دوران نیویارک کے مئیر تھے اور ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن کانگریس بننے کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔