امریکہ میں آرلینس جیسے مزید حملوں کا خطرہ! ایف بی آئی نے جاری کی وارننگ
ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی محکمہ انتہا پسندوں کے ذریعہ گاڑی کا استعمال کرکے حملہ کرنے والی سرگرمیوں کو لے کر فکرمند ہے۔ امریکی لوگوں سے مستعد رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

امریکی پولیس (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی امریکہ کے نیو آرلینس میں حملہ ہوا تھا جس میں 14 لوگوں کی جانیں تلف ہو گئی تھیں۔ اب فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکہ میں اسی طرح کے مزید حملوں کو لے کر وارننگ جاری کی ہے۔ ایجنسی نے لوگوں کو مستعد رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے بارے میں اطلاع کرنے کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ایف بی آئی نے وارننگ دی ہے کہ امریکہ میں نیو آرلینس جیسے اور اس کے جوابی حملے ہو سکتے ہیں۔ خبر ہے کہ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی محکمہ انتہا پسندوں کے ذریعہ گاڑی کا استعمال کرکے حملہ کرنے والی سرگرمیوں کو لے کر کافی فکرمند ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ عام طور پر حملہ ور غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں سے متاثر ہوتے ہیں اور ایسی ہی سرگرمیوں کو دوہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
افسروں نے اس سلسلے میں ایک اعلان بھی جاری کیا ہے۔ اس میں خاص طور سے انتہا پسند حملہ آوروں کا ذکر ہے، جو کرایہ کی گاڑی کا استعمال اسلحہ کے طور پر کرتے ہیں۔ یہ حملہ کرایے، چوری یا نجی گاڑیوں سے کیے جاتے ہیں، جنہیں حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔ ان کے نشانے پر پیدل چلنے والے، قانون سے جڑے افسر اور بھیڑ بھاڑ والے علاقے ہوتے ہیں۔ آرلینس حملہ میں بھی مجرم نے کرایہ کے ٹرک کو سڑک کے کنارے موجود لوگوں پر چڑھا دیا تھا۔
ایف بی آئی نے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آور دہشت گرد تنظیم آئی ایس سے متاثر تھا۔ اس کی گاڑی کے پیچھے سے گروپ کا سیاہ پرچم برآمد کیا گیا تھا۔ اس نے آئی ایس کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آن لائن ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ حالانکہ ایف بی آئی نے کہا کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ جو شخص پولیس کی کارروائی میں مارا گیا تھا، حقیقت میں آئی ایس کا دہشت گرد تھا یا نہیں لیکن اس کے حملے کا طریقہ گروپ کی طرف سے پہلے کیے گئے حملوں جیسا ہی تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔