جلد ہو سکتی ہے ٹرمپ اور پوتن میں ملاقات، امریکی نومنتخب صدر نے دیئے اشارے

ٹرمپ نے کہا "مجھے پتہ ہے کہ وہ ملنا چاہتے ہیں اور میں بہت جلد ملنے جا رہا ہوں۔ میں اسے پہلے ہی کرلیتا لیکن۔۔۔ آپ کو دفتر جانا ہوگا۔ کچھ چیزوں کے لیے آپ کو وہاں موجود رہنا ہوگا۔"

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ اور پوتن کی فائل تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ اگلے ہفتہ امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد ولادیمیر پوتن سے ملنے کا منصوبہ بنائیں گے۔ حالانکہ ٹرمپ نے میٹنگ کے لیے کوئی وقت مقررہ نہیں بتائی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو فروری 2022 میں یوکرین کے ساتھ روس کے جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔

ایک انٹرویو کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگ کو ختم کرنے کی ان کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا "صرف ایک ہی حکمت عملی ہے اور یہ پوتن پر منحصر ہے۔ میں تصور نہیں کر سکتا کہ جس طرح سے یہ ہوا ہے، اس سے وہ بہت خوش ہیں، کیونکہ یہ ان کے لیے بھی بالکل اچھا نہیں رہا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ وہ ملنا چاہتے ہیں اور میں بہت جلد ملنے جا رہا ہوں۔ میں اسے پہلے ہی کرلیتا لیکن۔۔۔ آپ کو دفتر جانا ہوگا۔ کچھ چیزوں کے لیے آپ کو وہاں موجود رہنا ہوگا۔"

دوسری طرف امریکی کانگریس کے ممکنہ قومی سلامتی کے مشیر مائک والٹز نے بھی کہا ہے کہ انہیں آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ٹرمپ اور پوتن کے درمیان بات چیت کی امید ہے۔


واضح ہو کہ روس-یوکرین جنگ طویل عرصے سے چل رہا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملہ کی وجہ سے ہزاروں بے قصور لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور 1962 کے کیوبا میزائل بحران کے بعد ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑی درار پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں جس سے جنگ نے تباہ کن شکل اختیار کر لی ہے۔ اب سبھی کی نگاہیں اس پر ہیں کہ کیسے روس اور یوکرین جنگ روک کر علاقے میں امن قائم کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔