یورپی یونین اور یوکرین تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر راضی

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف اور برسلز ایک گہرے اور وسیع آزاد تجارتی شعبہ کے نفاذ میں تعاون کریں گے تاکہ یوکرین کی یورپی یونین کی داخلی منڈی تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

یورپی یونین، تصویر آئی اے این ایس
یورپی یونین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین اور یورپی یونین (ای یو) نے جمعہ کو کیف میں 24ویں یوکرین-یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ اطلاع کانفرنس کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں دی گئی ہے۔ یوکرین کی صدارتی پریس سروس نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کا بیان شائع کیا تھا۔

دستاویز کے مطابق، یوکرین اور یورپی یونین نے اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور بلاک کے ساتھ یوکرین کے انضمام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں نے یکم ستمبر 2017 کو نافذ ہونے والے ایسوسی ایشن کے معاہدے کی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف اور برسلز ایک گہرے اور وسیع آزاد تجارتی شعبہ کے نفاذ میں تعاون کریں گے تاکہ یوکرین کی یورپی یونین کی داخلی منڈی تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، یورپی یونین یوکرین کی جانب سے عارضی ترجیحی تجارتی بندوبست میں توسیع کی درخواست پر غور کرے گی، جس کی میعاد 05 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔