دنیا میں کورونا کے معاملے 49.36 کروڑ کے پار، اب تک 61.5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

جان ہاپکنز یونیورسٹی نے تازہ اَپ ڈیٹ میں بتایا کہ موجودہ عالمی معاملے 493628645، مہلوکین کی تعداد 6158704 اور ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11044188691 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں کورونا ائرس کے معاملے بڑھ کر 49.36 کروڑ ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک مجموعی طور پر 61.5 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 11 ارب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ یہ جانکاری جان ہاپکنز یونیورسٹی نے شیئر کی ہے۔

یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) نے بدھ کی صبح تازہ اَپ ڈیٹ میں بتایا کہ موجودہ عالمی معاملے 493628645، مہلوکین کی تعداد 6158704 اور ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11044188691 ہو گئی ہے۔


سی ایس ایس ای کے مطابق 80208763 کورونا معاملوں اور 982576 اموات کی تعداد کے ساتھ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ملک بنا ہوا ہے۔ ہندوستان 43029839 معاملوں کے ساتھ دوسرا سب سے متاثر ملک ہے۔ سی ایس ایس ای کے مطابق ایک کروڑ سے زیادہ معاملوں والے دیگر سب سے متاثر ممالک برازیل (30042272)، فرانس (26428476)، جرمنی (21886726)، برطانیہ (21573997)، روس (17664790)، ترکی (14919591)، اٹلی (14966058)، جنوبی کوریا (14553644) اور اسپین (11551574) ہیں۔

جن ممالک نے 100000 سے زیادہ اموات کا نمبر پار کر لیا ہے ان میں برازیل (660786)، ہندوستان (521416)، روس (362890)، میکسیکو (323235)، پیرو (212354)، یو کے (166751)، اٹلی (160103)، انڈونیشیا (155421)، فرانس (143832)، ایران (140407)، کولمبیا (139678)، جرمنی (130368)، ارجنٹائنا (128106)، پولینڈ (115395)، اسپین (102541) اور جنوبی افریقہ (100067) شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */