امریکہ میں بچوں پر کورونا کا قہر، ایک ماہ میں تقریباً 270000 معصوم پازیٹو

امریکہ میں 19 فیصد بچے کورونا پازیٹو ہوئے ہیں، 17 مارچ کو ختم ہوئے گزشتہ ہفتہ میں 31 ہزار 991 بچے کورونا پازیٹو پائے گئے۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار بچوں کے معاملے درج کیے گئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ میں کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسو سی ایشن کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ ایک مہینے میں تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار بچے کورونا پازیٹو ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 2 سال سے زیادہ وقت پہلے وبا کی شروعات کے بعد سے تقریباً 1.28 کروڑ بچے کورونا متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 19 فیصد بچے کورونا پازیٹو ہوئے ہیں۔ 17 مارچ کو ختم ہوئے ہفتہ میں 31 ہزار 991 بچے کورونا پازیٹو پائے گئے۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار بچوں کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021 کے پہلے ہفتہ سے اب تک 77 لاکھ سے زیادہ بچوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اے اے پی نے کہا کہ نئے ویریئنٹس سے متعلق بیماری کی سنگینی کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ کرنے کے لیے زیادہ ڈاٹا جمع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔