دنیا میں کورونا سے 17.89 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

برطانیہ میں 23.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71675 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 21.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر 20388 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس / Getty Images
کورونا وائرس / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اب تک 8.19 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 17.89 لاکھ سے زائد افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 191 ممالک میں 81968448 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17 لاکھ 89 ہزار سات مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 338561 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں دوسرا سب سے بڑا ملک ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ 98.34 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ نئے کیسوں کی نسبت صحت مند کیسوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے، فعال معاملات کم ہوکر 2.62 لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 439 ہوگئی ہے۔


برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75.63 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 192681 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.73 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 55107 افراد کی موت ہوئی۔ فرانس میں تقریباً 26.31 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 64204 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں 23.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71675 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 21.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر 20388 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 20.67 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 73029 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 18.93 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 50442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 16.92 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 31655 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 16.14 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 42620 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹینا میں کووڈ 19 سے 16.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 43018 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


میکسیکو میں اب تک 14.01 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 123845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 12.68 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں اور 27454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 12.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 54946 افراد نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔ یوکرین میں 10.68 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 18801 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں لگ بھگ 10.21 لاکھ افراد متاثر اور 27568 افراد ہلاک دنیا کو الودواع کہہ گئے ہیں۔

پیرو میں اب تک لگ بھگ 10.08 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 37525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے 7.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11305 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 7.27 لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27703 ہوگئی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 6.85 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11302 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا میں 6.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 19361 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ رومانیہ میں کورونا سے 6.23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15469 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


چلی میں اب تک 6.03 سے زیادہ افراد کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں اور 16488 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.93 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12800 ہوگئی ہے۔ کناڈا نے بنگلہ دیش کو کورونا انفیکشن کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 5.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 15387 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.11 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 7509 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریباً 4.77 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 10047 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.71 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9162 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں اب تک تقریباً 4.42 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر اور 7493 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مراکش میں اب تک 4.35 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر اور 7314 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سویڈن میں بھی کورونا سے 4.28 لاکھ افراد متاثر جبکہ 8484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 4.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3292 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پرتگال کورونا سے چار لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6751 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی 3.62 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6204 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 14001، بولیویا میں 9135، مصر میں 7520، چین میں 4777 اور گوائٹے مالا میں 4781 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔