شام میں مختلف ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری

آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے گزر کر شام میں کارروائی کی اور دمشق کے مغرب میں لبنان کی سرحد کے قریب ایرانی ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

شام میں درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت دمشق کےقریب ایرانی ملیشیاوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ دوسری طرف شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے محکمہ دفاع نے اسرائیلی طیاروں پر جوابی گولہ باری کی۔

ذرائع کے مطابق بمباری میں دمشق کے مغرب میں النبی ھابیل کے مقام پر الزبدانی میں ایرانی ملیشیاوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ درایں اثنا شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے 'سینیر آبزر ویٹری' نے بتایا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے فضائی محکمہ دفاع کے دمشق میں قائم ہیڈ کواٹر اور ایرانی ملیشیاوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔


آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے گزر کر شام میں کارروائی کی اور دمشق کے مغرب میں لبنان کی سرحد کے قریب ایرانی ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے دمشق میں ایران کے ایک ریسرچ سیںٹر، دفاعی سامان تیار کرنے والے ایک کارخانے اور اسلحہ کے گودام پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا تھا۔

انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد ایمبولینسوں کو علاقے میں جاتے دیکھا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا تازہ بمباری میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی ڈیفنس فورس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حماۃ کے قریب مصیاف کے مقام پر بمباری کی کوشش کی تھی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Dec 2020, 12:06 PM