امریکہ میں کورونا سے 2.10 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر

امریکہ کا نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے بری طرح متاثر ہیں۔ اکیلے نیویارک میں کورونا کے انفیکشن کی وجہ سے 38,773 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں عالمی کورونا وائرس (کووڈ-19) میں مبتلا متاثرین کی تعداد 2,10,36,174 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے اب تک 3.57 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل لے چکی ہے اور امریکہ کے کئی صوبوں میں برطانیہ میں پائے گئے وائرس کی نئی شکل کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین 70 فیصد زیادہ انفیکشیس ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3936 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3,57,067 پہنچ گئی ہے۔


امریکہ کا نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے بری طرح متاثر ہیں۔ اکیلے نیویارک میں کورونا کے انفیکشن کی وجہ سے 38,773 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ٹیکساس میں اب تک 28,797 لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت چکی ہے۔ کیلیفورنیا میں کووڈ- 19 سے اب تک 27,281 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 22,188 لوگوں کی جان گئی ہے۔

اس کے علاوہ نیو جرسی میں 19,382، الینائس میں 18,562، پینسلوینیا میں 16,580 مشیگن میں 13,608 اور میساچوسیٹس میں 12,734 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسن کو منظوری ملنے کے بعد ٹیکاکاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر شروع ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔