کورونا کی اصل جڑ تک پہنچنے کے لئے چین کرے تعاون: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں اور بین الاقوامی انسپکٹرز کو جانچ کی مکمل اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا بھی چین کے مفاد میں ہے۔

اینٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
اینٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ کا اصل مقام جاننا چاہتا ہے اور چین کو اس کا احتساب کرنا چاہیے۔ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’اس کی تہہ تک پہنچنے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہم اگلی وبا کو روکنے کے اہل ہوسکتے ہیں یا نہیں، لیکن کم از کم اسے کم کرنے کا ایک بہتر انتظام کرسکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نوول کورونا وائرس کے اصل مقام تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیں وہ شفافیت نہیں دکھائی جس کی ہمیں ضرورت ہے اور اس کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے چین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں اور بین الاقوامی انسپکٹرز کو جانچ کی مکمل اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا بھی چین کے مفاد میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔