چین نے کی مینگ وانجھ کو حراست میں لیے جانے کی مذمت

سفارت خانے نے کہا کہ چین مینگ کو حراست میں لیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہے اور کناڈا کے حکام سے انہیں فوری رہا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ مینگ کو یکم دسمبر 2018 کو وینكوور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹورنٹو: چین نے ہواوئی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانجھو کو کناڈا میں حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے ’سنگین سیاست واقعہ‘ قرار دیا ہے۔ کناڈا واقع چین کے سفارت خانے نے یہ تبصرہ مینگ وانجھو کی امریکہ حوالگی کا عمل ختم کرنے کی درخواست برٹش کولمبیا سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کو مسترد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ’’پورا معاملہ مکمل طور پر سنگین سیاسی واقعہ ہے‘‘۔ سفارت خانے نے امریکہ پر چین کی ہائی ٹیک کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کناڈا اس نا انصافی میں امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے۔ کناڈا نے اگرچہ ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کناڈا کی عدالت نے ’آزادانہ‘ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے اور اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہے۔


سفارت خانے نے کہا کہ چین مینگ وانجھو کو حراست میں لیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہے اور کناڈا کے حکام سے انہیں فوری رہا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ مینگ وانجھو کو یکم دسمبر 2018 کو وینكوور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔