قیاس آرائیاں، ٹی -20 ورلڈ کپ منعقد ہوگا یا ملتوی

آئی سی سی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ اس سال ٹی -20 ورلڈ کپ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کا آج ہونے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، لیکن اس بات کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستانی میڈیا میں ایسی خبریں ہیں کہ آئی سی سی کے ارکان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ اس سال ٹی -20 ورلڈ کپ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس بات پر آئی سی سی بورڈ کی (آج) جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہوگا۔


آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال سے کرکٹ کے متاثر ہونے اور ورلڈ کپ کے سلسلے میں غور کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کا اگرچہ کہنا ہے کہ اس نے ٹی -20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور آسٹریلیا میں اس سلسلے میں تیاریاں چل رہی ہیں۔

آئی سی سی رکن کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف متبادل پر غور کر رہے ہیں جس میں یہ 2021 کے اوائل میں منعقد کرانے سے لے کر 2022 میں منعقد کرنے کے متبادل شامل ہیں۔ آئی سی سی بورڈ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ورلڈ کپ منعقد کرنا کافی مشکل ہوگا۔حالانکہ جمعرات کو کوئی باقاعدہ اعلان ہونے کا امکان مشکل نظر آرہا ہے لیکن میزبان اور براڈ کاسٹر کے مفادات کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی کو جلد ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔