برطانوی وزیر اعظم رشی سُنک نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو کھلائی ماں کے ہاتھوں سے بنی برفی، دیکھیں ویڈیو

سُنک نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جو کیپشن دیا ہے اس میں لکھا ہے ’’ہر دن ایسا نہیں ہوتا جب یوکرینی صدر زیلینسکی آپ کی ماں کے ذریعہ بنائی گئی مٹھائی کھائیں۔‘‘

رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس
رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

برطانیہ کے وزیر اعظم رِشی سُنک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کو اپنی ماں کے ہاتھوں سے بنی برفی پیش کر رہے ہیں۔ سُنک نے خود ہی اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے ایک بہترین کیپشن بھی دیا ہے۔ یہ ویڈیو مئی ماہ میں بنائی گئی تھی لیکن سُنک نے اسے 18 جون کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

دراصل حال ہی میں رشی سُنک نے ایک انٹرویو کے دوران زیلینسکی کے ساتھ ہوئی بات چیت کا تذکرہ کیا تھا۔ اسی دوران انھوں نے اپنی ماں کے ہاتھوں کی بنی مٹھائی زیلینسکی کو کھلانے کی بات بھی بتائی تھی۔ سُنک نے کہا تھا کہ ماں نے میرے لیے ہندوستانی مٹھائی برفی بنائی تھی۔ برفی بنائے جانے کے اگلے ہی دن میری یوکرینی صدر سے ملاقات ہوئی۔ بات چیت شروع ہوئی تو زیلینسکی نے کہا کہ انھیں بھوک لگی ہے۔ یہ سن کر میں نے انھیں ماں کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی برفی کھلائی۔


سُنک نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جو کیپشن دیا ہے اس میں لکھا ہے ’’ہر دن ایسا نہیں ہوتا جب یوکرینی صدر زیلینسکی آپ کی ماں کے ذریعہ بنائی گئی مٹھائی کھائیں۔‘‘ شیئر ویڈیو میں سُنک یوکرینی صدر کو اپنے ہاتھ سے برفی دیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین الگ الگ طرح کے رد عمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ ایک انسٹاگرام یوزر نے لکھا ہے ’’ملک کا وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ایک اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے۔‘‘ ایک دیگر یوزر نے لکھا ’’یہ بہت ہی مزیدار ہے۔ ہم سبھی اسے اپنی ماں کے ہاتھوں بننے والی برفی سے جوڑ سکتے ہیں۔‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔