بنگلہ دیش میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

چٹگام میڈیکل کالج نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بھی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں چٹگام کے سیتا کنڈا میں ایک نجی ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں پانچ فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعہ میں پولیس، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ چٹگام میڈیکل کالج نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بھی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔ عینی شاہدین، پولیس اور ڈپو ذرائع کے مطابق ڈپو میں 50 ہزار کنٹینرز موجود تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ ان کنٹینرز میں موجود آتش گیر کیمیکل کی وجہ سے لگی ہے۔


ڈپو کے ڈائریکٹر مجیب الرحمان نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ڈپو برداشت کرے گا اور مرنے والوں کو ہر ممکن حد تک معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، کیونکہ اس آگ میں ڈپو کے ملازمین بھی جھلس گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔