بنگلہ دیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور پک اَپ وین میں شدید ٹکر، 14 افراد جاں بحق، ایک درجن زخمی

ایک افسر کے مطابق سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں بدھ کے روز ٹرک اور پک اَپ وین کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 25 لوگ جاں بحق ہو گئے جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ سلہٹ کے جنوب سورما پولیس تھانہ انسپکٹر محمد ابوالحسین نے نیوز ایجنسی سنہوا کو بتایا کہ سبھی مرنے والے مزدور تھے۔ افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خاص طور سے مخدوش شاہراہوں، خراب رکھ رکھاؤ والی گاڑیوں، ڈرائیورس کے ذریعہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک محکمہ کی نگرانی کی کمی کے سبب بنگلہ دیش میں سڑک حادثات بڑھ رہے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں شرح اموات بھی سب سے زیادہ ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں عیدالفطر تہوار کے دوران 15 اپریل سے 29 اپریل تک 304 سڑک حادثات میں کم از کم 328 لوگ مارے گئے اور 565 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔