مہاراشٹر: اورنگ زیب کی تعریف ناقابل برداشت! کولہاپور میں ہندو تنظیموں کا ہنگامہ

اورنگ زیب کی تعریف پوسٹ کرنے کے معاملے پر کولہاپور میں ہندو تنظیموں نے مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے کولہاپور میں کچھ نوجوانوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اورنگ زیب کی تعریف پوسٹ ہونے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ہندو تنظیموں نے کارکنوں سے بدھ یعنی آج 7 جون کو کولہا پور کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔ جب ہندو تنظیم کے لوگ وہاں جمع ہونے لگے تو پولیس نے کارروائی شروع کر دی، جس کے بعد شہر میں صورتحال کشیدہ ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے 19 تاریخ تک شہر میں کہیں بھی لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پولیس نے ہندو تنظیموں کے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں بھگا دیا۔ جس کے سبب کولہاپور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ خبروں کے مطابق شہر میں زبردست تناؤ ہے۔ واضح رہے اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں افراد پر پوسٹ بنانے اور اسے وائرل کرنے کا الزام ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔


 کولہاپور واقعے پر مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے محکمہ داخلہ کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کی تعریف کرنے والوں کے لیے مہاراشٹر میں کوئی معافی نہیں ہے۔ پولیس بھی کارروائی کر رہی ہے۔ اس موقع پر این سی پی رہنما سپریہ سولے نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی ناکامی کی وجہ سے امن کی صورتحال متاثر ہوتی ہے تو اس کا اثر ریاست میں سرمایہ کاری پر پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔