عراقی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ، کم از کم 14 افراد جان بحق

عراق کے شمالی کردستان کے علاقے میں جمعہ کو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد جان بحق ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بغداد: عراق کے شمالی کردستان کے علاقے میں جمعہ کو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد جان بحق ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔ مقامی کرد ٹیلی ویژن چینل رودا نے عمارت کے سامنے فائر فائٹرز کی فوٹیج نشر کی جس میں سوران یونیورسٹی کے تعلیمی عملے اور طلباء موجود ہیں۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ آگ ’برقی شارٹ سرکٹ‘ کی وجہ سے لگی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے کہا کہ مقامی صحت کے حکام نے 14 اموات اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آئی این اے نے شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ خود مختار کردستان خطے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


عراق میں آتشزدگی کے واقعات عام ہیں۔ اگرچہ یہ واقعات کسی بھی ملک میں ہو سکتے ہیں لیکن عراق میں ایسے حادثات میں سب سے زیادہ لوگ اپنی جانیں گنواتے ہیں۔ رواں برس ستمبر میں شمالی عراقی شہر کراکس کے ایک تقریب ہال میں شادی کے دوران آگ لگنے سے تقریباً ایک سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عمارت میں کوئی ہنگامی راستہ نہیں تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تعمیر کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔