نیپال طیارہ حادثہ میں ہلاک سبھی 22 لاشیں برآمد، شناخت میں ہوئی کافی پریشانی

نیپال کے مسٹینگ میں تھاسانگ-2 طیارہ حادثہ میں ہلاک سبھی مسافروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، طیارہ میں 4 ہندوستانیوں سمیت 22 لوگ سوار تھے، سوارگ-2 کے سانوس ویئر میں یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا۔

طیارہ حادثہ
طیارہ حادثہ
user

قومی آوازبیورو

نیپال میں ہوئے طیارہ حادثہ میں سبھی مسافروں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ میں لگا بلیک باکس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جسے بیس اسٹیشن لایا جا رہا ہے۔ یہ جانکاری بچاؤ کام میں لگے ہوئے ایک افسر نے دی۔ اس طیارہ میں چار ہندوستانی بھی سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ برآمد لاشوں کی شناخت میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔

نیپال کے مسٹینگ میں تھاسانگ-2 کے سانوس ویئر میں یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ اتوار صبح اس طیارہ نے نیپال کے پوکھرا جومسوم کے لیے پرواز بھری تھی۔ اس کے بعد یہ طیارہ خراب موسم کے درمیان لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارہ میں چار ہندوستانی اور تین جاپانی شہری بھی سوار تھے۔ باقی مسافر نیپال کے تھے۔


پیر کی صبح نیپال حکومت کی طرف سے جائے حادثہ کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔ اس کے بعد ایک بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔ 15 نیپالی فوج کے جوانوں کی ایک ٹیم کو لاشوں کو نکالنے کے لیے جائے حادثہ کے پاس اتارا گیا تھا۔ جائے حادثہ تقریباً 14500 فیٹ کی اونچائی پر واقع تھا۔ کئی گھنٹوں کی سخت مشقت کے بعد سبھی لاشوں کو نکالا جا سکا۔ کئی لاشوں کی حالت بے حد خراب ہو گئی تھی۔ انھیں پہچاننا بہت مشکل تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */