اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون کیمرہ مین کو ماری گولی

رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے کیمرہ مین کی موت ہو گئی ہے اور اس دوران ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔

امریکی اداکار ایلیک بالڈون، تصویر آئی اے این ایس
امریکی اداکار ایلیک بالڈون، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔ سانٹا فے کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے کیمرہ مین کی موت ہو گئی ہے اور اس دوران ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی دیر رات ’رسٹ‘ کے سیٹ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے۔ شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ ’رسٹ‘ کے سیٹ پر دو افراد - فوٹو گرافی ڈائریکٹر ہیلینا ہنچِس (42) اور ڈائریکٹر جوئل سوزا (48) کو اداکار اور پروڈیوسر ایلیک بالڈون (68) کی غلطی سے گولی لگ گئی‘۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیان کے مطابق حادثے کی بابت اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔