لبنان سے داغا گیا راکٹ اسرائیلی حدود کے اندر پھٹا، پھر اسرائیلی فوج نے لبنان پر کر دی گولوں کی بارش!

کفر شوبا سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان کی طرف دو گولے داغے گئے، گولے جنوبی لبنان کے غیر آباد علاقوں میں گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>لبنان،فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لبنان،فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے پر بمباری شروع کر دی ہے۔ کچھ متضاد اطلاعات موصول ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جانکاری دی ہے کہ راکٹ اسرائیلی حدود کے اندر پھٹ گئے تھے۔ اس معاملے میں العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے ارد گرد کے علاقے کو 20 سے زیادہ گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ سرحدی واقعات کے بعد شمالی بستیوں کو ہدایات جاری نہیں کیں۔

دوسری طرف اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے یونیفل کے ذریعہ لبنان کو پیغامات بھیجے گا۔ یونیفل اقوام متحدہ کی لبنان میں عارضی طور پر موجود فورس کو کہا جاتا ہے۔ تین سیکورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کم از کم ایک میزائل جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف داغا گیا۔


العربیہ کے مطابق کفر شوبا سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جنوبی لبنان کی طرف دو گولے داغے گئے۔ گولے جنوبی لبنان کے غیر آباد علاقوں میں گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف لبنانی فوج نے کہا ہے کہ آج جنوب سے کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا۔ کسی فریق نے راکٹوں کو داغے جانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لبنانی فوج یا جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے لبنان-اسرائیلی سرحد پر سیکورٹی الرٹ کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد لبنانی فوج نے ملک کے جنوب میں کفر شوبا کے سرحدی علاقے میں اہلکار تعینات کر دیئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔