ہریانہ غیر شادی شدہ کو پنشن دینے والی پہلی ریاست بنی، 45 سے 60 سال کے کنواروں کو ملیں گے 2750 روپے

وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایس ڈی ایم اور ڈی آر او کو زمینوں کی رجسٹری کا اختیار دیا ہے، کوئی بھی شخص ان افسران کے پاس زمین کی رجسٹری کرا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پنشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پنشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ میں اب غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو بھی پنشن دی جائے گی۔ ہریانہ اس تعلق سے قدم اٹھانے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ چنڈی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے 45 سے 60 سال کی عمر تک کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے 2750 روپے پنشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ 1 لاکھ 80 ہزار سے کم سالانہ آمدنی والے غیر شادی شدہ لوگ اٹھا سکیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صرف غیر شادی شدہ افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ 40 سے 60 سال کی عمر تک کے 3 لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے ایسے اشخاص کو بھی ہریانہ حکومت پنشن دے گی جن کی بیوی یا شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہریانہ حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ بی جے پی کو اس سے آئندہ انتخاب میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔


بہرحال، وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر نے اس درمیان کچھ دیگر اہم جانکاریاں بھی دیں۔ ریاست میں زمین کی منتقلی کے عمل کو آن لائن کیے جانے کی خوشخبری سناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے منشور میں زمین کی منتقلی کے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے آن لائن کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ رجسٹری کے 10 دن بعد تک پورٹل پر سبھی کو اپنے کسی بھی اعتراض کا موقع دیا جائے گا۔ اگر کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو پھر زمین کی منتقلی ہو جائے گی۔‘‘ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی ایم اور ڈی آر او کو بھی زمینوں کی رجسٹری کا اختیار دیا ہے۔ کوئی بھی شخص ان افسران کے پاس زمین کی رجسٹری کرا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔