نائیجیریا میں طیارہ حادثہ، فوجی سربراہ جنرل ابراہیم سمیت 12 افراد ہلاک

وینگارڈ نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ کے حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

جنرل ابراہیم الطاہرو
جنرل ابراہیم الطاہرو
user

یو این آئی

ابوجہ: نائیجیریا کی وسطی ریاست کادونا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع فوج نے ایک بیان میں دی ہے۔ نائیجیریا فوج نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کہا کہ ’’فوج کو یہ اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ایک طیارہ حادثہ میں ہمارے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔‘‘

بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ حادثہ ریاست کادونا میں پیش آیا، جس میں پائلٹ کے علاوہ 10 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وینگارڈ نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ کے حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔