افغانستان میں ہوئے دھماکے میں 15 بچے ہلاک، دیگر 20 ز خمی

چند عینی شاہدین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدار کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی اس میں یہ دھماکہ ہوگیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ہوئے ایک خوفناک دھماکے میں 15 بچے ہلاک اور دیگر20 زخمی ہوگئے۔ افسران اور پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزنی کے ضلع گیلان میں جمعہ کے روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

چند عینی شاہدین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدار کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی اس میں یہ دھماکہ ہوگیا۔ طالبان شدت پسندوں نے بھی کہا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔ یہ دھماکہ گاؤں کے ایک ایسے گھر کے قریب ہوا جہاں قرآن خوانی کی تقریب ہو رہی تھی۔


غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغانی حکام اور طالبان کے مابین بات چیت شروع ہونے کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔