امریکی بازار میں 1987 جیسی تباہی مچ سکتی ہے، ’بلیک منڈے‘ کو لے کر امریکی مارکیٹ ایکسپرٹ کا انتباہ
شیئر بازار کے ماہر جم کریمر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیرف کی وجہ سے پہلے کاروباری دن پیر کو 1987 کے ’بلیک منڈے‘ کے بعد سب سے خراب ایک روزہ گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تصویر ’انسٹاگرام‘
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کے تمام ممالک پر جوابی ٹیرف (ریسیپروکل ٹیرف) لگا دیا ہے۔ اس سے امریکہ سے لے کر ایشیا تک بازاروں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ ٹرمپ کے ٹیرف اسٹریٹیجی کی مخالفت لگاتار بڑھ رہی ہے اور پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
اس درمیان امریکہ کے ایک مارکیٹ ایکسپرٹ نے بڑی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے پہلے کاروباری دن ایک بار پھر 1987 کی یاد تازہ ہو سکتی ہے اور یہ ’بلیک منڈے‘ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے دنیا بھر کے ملکوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ چین، تائیوان، پاکستان سے لے کر ہندوستان تک ریسیپروکل ٹیرف کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا سیدھا اثر دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں بڑی گراوٹ کے طور پر دیکھنے کو ملا ہے۔ خود امریکی شیئر بازار بھی اس سے بچ نہیں پائے اور یو ایس اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ آ گئی۔
یہ گراوٹ یہیں تھمنے والا نہیں ہے، بلکہ Dow Jones سے لے کر Nasdaq تک ابھی اور بھی ٹوٹیں گے۔ ایسا ماننا ہے امریکی شیئر بازار کے ماہرین کا۔ یو ایس مارکیٹ انالیسسٹ جم کریمر نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ امریکی بازاروں میں 1987 جیسی تباہی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ایک ٹی وی شو میں شامل ہوئے کریمر نے کہا کہ پہلے کاروباری دن پیر کو 1987 کے ’بلیک منڈے‘ کے بعد سب سے خراب ایک روزہ گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب دنیا بھر کے بازاروں میں بھاری گراوٹ آئی تھی، جس کی قیادت امریکہ کے ڈاؤ جونس انڈسٹریل ایوریج نے کی تھی۔ کریمر نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی صدر ان ملکوں سے رابطہ نہیں کرتے ہیں، جنہوں نے امریکہ پر جوابی ٹیرف نہیں لگائے ہیں تو حالات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں۔
اب بات کرتے ہیں کہ 1987 کے جس دن کی جم کریمر نے یاد دلائی ہے ہے وہ اصل میں کیا ہے؟ دراصل 19 اکتوبر 1987 کو پیر تھا، اس دن امریکی شیئر بازار میں زبردست تباہی مچی تھی۔ ڈاؤ جانوس انڈسٹریل ایوریج 22.6 فیصد ٹوٹا تھا۔ یہی نہیں ایس اینڈ پی-500 انڈیکس میں 20.4 فیصد کی گراوٹ آئی تھی اور دنیا بھر میں اس کا اثر دیکھنے کو ملا تھا۔ اب جم کریمر نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف 1987 کے بعد بازار میں سب سے بڑی گراوٹ لا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔