کورونا وائرس: بھوٹان میں ریکوری ریٹ 90 فیصد سے زائد

وزارت صحت کی اس رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت ایکٹو مریضوں کی تعداد محض چھ رہ گئی ہے۔ ملک میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تھمپو: بھوٹان میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے متاثر مجموعی 82 کیسز میں سے 76 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ملک میں کورونا ریکوری شرح 90 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ بھوٹان میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کی اس رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت ایکٹو مریضوں کی تعداد محض چھ رہ گئی ہے۔ ملک میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوئی بھی کورونا پازیٹو کیس نہیں پائے گیا۔

وزارت نے بتایا کہ جمعہ کے روز وسطی ایشیا سے واپس آنے والی دو مہاجر خواتین کی کورونا جانچ کرنے پر ان کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔ حکومت نے یکم جولائی سے ملک بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے، جبکہ باقی طلباء کی آن لائن کلاسز چل رہی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر ملک کے جنوبی حصے میں رہنے والے لوگوں سے محفوط رہنے کے لئے خصوصی احتیاط برتنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔