جزیرہ ہوائی میں 6.2 شدت کا زلزلہ

ہوائی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے دستیاب تمام اعداد و شمار کے مطابق ہوائی جزائر میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لاس اینجلس: امریکہ کے سب سے بڑے جزیرے ہوائی کے جنوب میں پیر کے روز علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 تھی۔ زلزلہ کے جھٹکے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3.30 بجے محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز سطح زمین سے 35 کلومیٹر نیچے، جزیرہ ہوائی کے جنوبی سرے پر نلیہو سے تقریباً 17 میل ( لگ بھگ 27 کلومیٹر) جنوب، جنوب مشرق میں تھا۔ نلیہو ہوائی سلسلہ کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فعال آتش فشاں علاقہ ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد بھی مختلف شدت کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہوائی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے دستیاب تمام اعداد و شمار کے مطابق ہوائی جزائر میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ ایجنسی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور زلزلہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔


مقامی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ہوائی جزیرے اور کاوئی اور اوہایو تک محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔