یونان میں شدید آتشزدگی سے صورتحال سنگین، ایک کی موت، 40 افراد جھلسے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران بجلی کے کھمبے سے گرنے کے بعد اس 38 سالہ شخص کے سر میں شدید چوٹ آئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

ایتھنز: یونان کے ایتھنز میں جنگلوں میں لگی ہولناک آگ کو بجھانے میں مدد کررہے ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ 40 سے زائد جھلس گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران بجلی کے کھمبے سے گرنے کے بعد اس 38 سالہ شخص کے سر میں شدید چوٹ آئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

وزیر صحت واسیلیس کیکلیاس نے گزشتہ روز بتایا کہ اٹیکا، پیلوپونیسوس اور ایویا میں آگ لگنے سے جھلسنے سے کم از کم 44 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 56 مقامات پر شدید آگ لگی ہے اور صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔


ملک میں جمعہ کے روز چوتھے دن بھی آگ لگی رہی، جس کی وجہ سے شمالی ایتھنز میں صوبہ ایلیس کے جزیرے ایویا اور پیلوپونیسوس کے مانی میں سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنی پڑی، کئی مکانات تباہ ہوگئے اور۔ ہزاروں ہیکٹر جنگلات جل کر خاکستر ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔