جاپانی ماہی گیر کشتی کی روس کے 662 ٹن وزنی جہاز سے ٹکر، 3 ماہی گیروں کی موت

کیوڈو نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جاپان کی ماہی گیر کشتی روس کے ایک جہاز سے ٹکرا گئی۔ کشتی میں پانچ لوگ سوار تھے، جن میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

تصویر بشکریہ جاپان ٹائمز
تصویر بشکریہ جاپان ٹائمز
user

قومی آوازبیورو

ٹوکیو: جاپان کے تین ماہی گیروں کی بدھ کو اس وقت موت ہوگئی جب ان کی کشتی جاپانی آبی حدود میں روس کے ایک جہاز سے ٹکرا گئی۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے فائر بریگیڈ ٹیم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہکائیڈو میں موبٹیبسو شہر کی بندرگاہ سے 23 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار ایک ماہی گیر ادارے سے وابستہ افراد یہاں کیکڑے پکڑنے میں مصروف تھے۔ کشتی میں پانچ لوگ سوار تھے، جن میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔


جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی روس کے جس جہاز سے ٹکرائی ہے اس کا نام امور ہے اور اس کا وزن 662 ٹن ہے۔ جہاز میں 23 افراد سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */