کورونا بحران: راجستھان میں مریضوں سے زیادہ وصولی کی تو خیر نہیں! وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی سخت ہدایات

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نجی اسپتالوں، لیبز اور دواخانوں کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج معالجے اور جانچ میں طے شدہ شرحوں سے زیادہ رقم کی وصولی پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نجی اسپتالوں، لیبز اور دوا کی دکانوں کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج معالجے اور جانچ میں طے شدہ شرحوں سے زیادہ رقم کی وصولی کے معاملے پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اشوک گہلوت منگل کی شام ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا متاثرین کے مفادات کے لئے پوری طرح حساس ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا سے موت ہونے پر لاش کے ٹرانسپورٹ اور احترام کے ساتھ مفت آخری رسومات کے انتظامات کیے ہیں ، اس پر نچلی سطح تک عمل کرنا اور نگرانی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


انہوں نے میڈیکل اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریاست میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی تیار کریں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ طبی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ تیسری لہر میں بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اس کے انتظام میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی ہوگی۔ اس کے لئے ، دیگر ممالک اور ریاستوں کے کی جانبے سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔