مصر میں ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 11 کی موت، 98 زخمی

مصری ریلوے اتھارٹی کے مطابق اس حادثے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر کر پلٹ گئیں۔ حالیہ ہفتوں میں مصر میں ٹرین حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

قاہرہ: شمالی مصر میں ایک ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 11 افراد کی موت اور 98 زخمی ہوگئے۔ مصری وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین حادثہ اتوار کے روز پیش آیا۔ العربیہ کے نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ کے شمال میں قلوبیا میں اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی، جب ایک ٹرین منصورہ شہر سے قاہرہ جاتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی۔

تاہم، وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے 11 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے ہیں۔ مصری ریلوے اتھارٹی کے مطابق، اس حادثے میں ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر کر پلٹ گئیں۔ حالیہ ہفتوں میں مصر میں ٹرین حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے شروع میں، شمالی مصر کے شہر شارکیہ میں ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ، شمالی صوبہ سوہاگ میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے 19 افراد کی موت اور 185 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */