ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 66550 مریض شفایاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 848 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی کل تعداد 58390 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد کی شرح 22.24 فیصد، وبا سے شفایابی کی شرح 75.92 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔

ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 66550 مریض شفایاب
ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 66550 مریض شفایاب
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت سے ملک میں پہلی بار ایک ہی دن میں 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے مقابلہ میں وائرس متاثرین کے نئے کیسزکی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں چھ ہزار سے زائد کی کمی آئی ہے۔

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 66550 افراد نے کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کی جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2404585 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 60975 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے سے فعال کیسز کی تعداد میں 6423 عدد مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3167324 ہوچکی ہے اور فعال کیسز 704348 تک پہنچ چکے ہیں۔


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 848 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 58390 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد کی شرح 22.24 فیصد، وبا سے شفایابی کی شرح 75.92 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ایکٹو 341 عدد سے کم ہوکر 168443 رہ گئی اور 212 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 22465 ہوچکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 14219 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 502490 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز اسی ریاست میں ہیں۔


ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 226عدد کم ہونے سے مجموعی تعداد 89516 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 3368 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8741 افراد کی شفایابی سے مجموعی تعداد 268828 ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک، جو کورونا ووائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2337 عدد کمی آئی ہے اور اب اس ریاست میں 81230 فعال کیسز ہیں۔ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 127 سے بڑھ کر 4810 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 197625 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 259 عدد سے گھٹ کر 53582 رہ گئی جبکہ اب تک اس ریاست میں 6614 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 325456 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 46 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جس سے ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 49،288 ہوگئی ہے اورجان لیوا وبا سے 2987 افراد ہلاک جبکہ 1،40،107 مریض شفایا ب ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27694 فعال کیسز ہیں اور اب تک 2851 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 1،11،292 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

اڈیشہ میں متاثرین کی تعداد میں 420 عدد کے اضافے کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 420،245 ہوگئی۔ ریاست میں 2519 افراد کی شفایابی سےصحت مند افراد کی مجموعی تعداد 56،925 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 419 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1719 سے کم ہوکر اور اب فعال کیسز کی تعداد 21،392 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 514 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،01،292 افراد جان لیوا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 23،737 فعال کیسز ہیں اور 770 افراد ہلاک جبکہ اس وبا سے 84،163 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست کیرالہ میں فعال کیسزمیں سات عدد کی کمی سے مجموعی تعداد 20،387 رہ گئی ہے اور 1238 افراد کی شفایابی سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 38،883 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گجرات میں 14،552 ایکٹیو کیسز ہیں اور 2908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس ریاست میں 70231 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 13798 ہوگئی ہے اور مہلک وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28357 جبکہ اب تک ریاست میں 1129 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 152عدد کے اضافہ سے مجموعی تعداد بڑھ کر 11،626 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4313 ہوگئی ہے اور اب تک 1،46،588 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


ابھی تک کورونا وائرس سے ، مدھیہ پردیش میں 1246 ، راجستھان میں 967 ، جموں و کشمیر میں 624 ، ہریانہ میں 613 ، جھارکھنڈ میں 330 ، آسام میں 252 ، اتراکھنڈ میں 207 ، چھتیس گڑھ میں 206 ، پڈوچیری میں 164 ، گوا میں 148، تری پورہ میں78، چنڈی گڑھ میں 37 ، انڈمان نکوبار میں33 ، ہماچل پردیش میں29، لداخ میں23، منی پور میں 22 ، ناگالینڈ میں نو ، میگھالیہ میں آٹھ ، اروناچل پردیش میں پانچ ، سکم میں تین اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔