کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض ’چون پراش‘ ضرور کھائیں: وزارت صحت

وزارت صحت نے آج جاری پروٹوکال میں کئی نصیحتیں دی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج کے طریقے کے طور پر نہ لے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں میں بعد ازاں پیش آنے والے صحت مسائل کے مد نظر اتوار کو نیا پروٹوکال جاری کرتے ہوئے انھیں کووِڈ۔19 پر عمل درآمد کرنے، ڈاکٹر کے رابطے میں رہنے، یوگا کرنے اور ڈاکٹر کے مشورے سے روز صبح ’چون پراش‘ کھانے کی صلاح دی ہے۔

وزارت صحت نے آج جاری پروٹوکال میں کئی نصیحتیں دی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج کے طریقے کے طور پر نہ لے۔ یہ پروٹوکال بالخصوص کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔


وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کو تھکان، بدن درد، کھانسی، گلے کی خراش اور سانس لینے میں تکلیف جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کو بعد میں پیش آنے والی جسمانی تکالیف کے بارے میں محدود اطلاعات و معلومات موجود ہیں اور اس سمت میں ابھی تک تحقیق جاری ہے۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کے لیے بعد میں ان کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے کچھ ضابطوں پر عمل درآمد ضروری ہے جسے دیکھ کر یہ پروٹوکال تیار کیا گیا ہے۔

وزارت نے اس کے لیے ذاتی سطح، کمیونٹی سطح اور ہیلتھ کیئر فیسیلٹی کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کرکے جاری کیا ہے۔ وزارت نے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کچھ آیوروید کی دوائیں لینے اور یوگا کی صلاح دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔