امریکہ اور ہانگ کانگ سے آیا نیا وائرس، دہلی-این سی آر پر خطرات کے بادل، موسمی تبدیلی میں زیادہ خطرناک

ڈاکٹر سریش کمار کا کہنا ہے کہ ایچ 3 این 2 وائرس سب سے زیادہ 60 سال سے زائد اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وائرس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وائرس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی-این سی آر میں موسمی بدلاؤ کے ساتھ ساتھ لوگوں میں وائرل انفیکشن اور سانس سے متعلق بیماریاں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد نے ایک بار پھر دہلی والوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ایسا اس لیے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی جنوری ماہ میں ملک کی راجدھانی دہلی میں انفلوئنزا وائرس کی ایک شکل دستک دیتا محسوس ہو رہا ہے۔ اس وائرس کا نام ایچ 3 این 2 انفلوئنزا ہے۔

اے بی پی لائیو نے دہلی کے مشہور و معروف ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار نے ایچ 3 این 2 انفلوئنزا وائرس کے خطرناک اثر کے بارے میں جاننے کو لے کر بات چیت کی۔ ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار نے اے بی پی لائیو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ایچ 3 این 2 انفلوئنزا وائرس ایک طرح کا بخار ہے۔ جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ انفلوئنزا وائرس اہم طور پر 4 طرح کے ہوتے ہیں- اے، بی، سی اور ڈی۔ یہ ایچ 3 این 2 وائرس ’اے‘ کا ہی ’سَب ٹائپ‘ ہے، جو چڑیوں سے عام لوگوں اور سانس لینے والی دیگر مخلوقات میں پھیلتا ہے۔


ڈاکٹر سریش کمار نے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ وائرس سب سے زیادہ 60 سال سے زائد اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جو لوگ کسی سنگین بیماری، اسموکنگ، ذیابیطس، سانس کے مرض سے متاثر ہیں، ان کے لیے ایچ 3 این 2 وائرس کافی خطرناک ہے۔ یہ سیدھے ناک، گلا، پھیپھڑے اور سانس سے جڑے مسائل سے لوگوں کو دو چار کر دیتا ہے۔ اس وائرس کے اثر انداز ہونے پر سردی، زکام، ناک سے پانی آنا، بدن درد، بخار، گلے میں خراش اور طویل مدت تک کھانسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق یہ انفلوئنزا وائرس امریکہ اور ہانگ کانگ کے لوگوں کو پہلے ہی بہت متاثر کر چکا ہے۔ اب اس کا اثر ہندوستان میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں ایسے بخار دہلی این-سی آر کے لوگوں کو کافی پریشانی میں ڈالتے ہیں۔ اسپتالوں میں ایسے وائرل انفیکشن والے مریضوں کی تعداد میں کافی تیزی دیکھی جاتی ہے۔ اس بار بھی نئے انفلوئنزا وائرس کے مریض اسپتالوں میں زیادہ تعداد میں دیکھے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایچ 3 این 1 وائرس، جو ایک طرخ کا بخار ہے، اس سے بھی دہلی-این سی آر سمیت ملک کی کئی ریاستوں کے لوگ متاثر ہوتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔