ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 11 مریضوں کی موت

ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,79,402 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,767 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 1,511 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب فعال کیسوں کی کل تعداد 16,498 رہ گئی ہے اور اسی عرصے میں 11 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1636 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,89,993 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,79,402 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,767 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,720 بڑھ کر 4,44,31,137 تک پہنچ گئی ہے۔ آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 11 فعال معاملات کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں چھ، منی پور میں تین، ناگالینڈ میں دو، میگھالیہ میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔


اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 522 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر میں 178، راجستھان میں 161، کرناٹک 101 اور دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میزورم، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ہریانہ، دہلی اور راجستھان، جموں و کشمیر، مہاراشٹر اور پنجاب میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔