ملک بھر میں کورونا کی رفتار پر لگام، 24 گھنٹوں میں 1456 مریض شفایاب، محض 656 نئے معاملے درج

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44982131 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531790 ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر یو این آئی </p></div>

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں عالمی وبائی مرض کورونا کے معاملات میں پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے باعث گزشتہ دنوں اس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن ایک بار پھر یہ قابو میں نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے یومایہ کیسز میں بھی مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ کل کے مقابلے آج بھی ملک میں کورونا کے روزانہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالم یہ ہے کہ آج طویل عرصے کے بعد ملک میں کورونا کے 700 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 456 نئے کیسز درج کیے گئے جبکہ 1456 ایکٹیو کیسز کم ہو گئے، جس کی وجہ سے اب فعال کیسز کی کل تعداد کم ہوکر 13037 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں نو مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1010 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ملک میں اب تک 2206693069 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44982131 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531790 ہو گئی۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کے اعدادوشمار 2100 بڑھ کر 44437304 پر پہنچ گئے ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تریپورہ میں دو فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔


اس کے علاوہ، پچھلے 24 گھنٹے میں، اڈیشہ میں سب سے زیادہ 595 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اسی عرصے میں کیرالہ میں 153، مغربی بنگال میں 105 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، میزورم، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */