نیوزی لینڈ میں دلخراش حادثہ، لاج میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک، کئی جھلس گئے

آگ ویلنگٹن کی لوفر لاج کی بالائی منزل میں لگی تھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق اس حادثہ میں 10 افراد کی جان چلی گئی اور متعدد افراد جھلس گئے جبکہ 50 سے زیادہ افراد کو محفوظ نکال لیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں اس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جب ایک لاج میں شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق لاج میں آگ لگنے کے بعد کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ لاج میں پھنسے 50 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ آگ ویلنگٹن میں لوفر لاج کی اوپری منزل پر لگی تھی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس آگ میں کئی لوگ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


ویلنگٹن سٹی کونسل کے ترجمان رچرڈ میک لین کے مطابق عمارت میں متعدد معمر افراد موجود تھے جو آگ لگنے کے فوراً بعد وہاں سے بھاگ گئے۔ کئی لوگوں کو ویلنگٹن ہسپتال لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں واقع لوفرز لاج میں 92 کمرے ہیں اور اسے شہر کا سب سے سستا لاج قرار دیا جاتا ہے۔ ویلنگٹن ہسپتال اس لاج کے قریب واقع ہے، جہاں متاثرین کو داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔