کورونا وائرس کے 5 ہزار سے زیادہ مریضوں کی تصدیق، فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار کے پار

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5335 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5335 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25587 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2826 لوگ کورونا کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ اس عرصے میں 160742 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1993 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔