گجرات، دو سال میں 15 ہزار بچوں نے توڑا دم، استعفی دیں روپانی: کانگریس
گجرات لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے بتایا کہ حکومت کی بے حسی کی وجہ سے ان سینٹروں پر ہر روز 20 سے زیادہ بچے دم توڑ رہے ہیں اور دو سال میں 15 ہزار سے زیادہ بچے ریاستی حکومت کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی لاپرواہی سے پیڈیا ٹرک کیئر سینٹروں پر دو سال میں 15 ہزار سے زیادہ بچوں نے دم توڑا ہے اور اس ناکامی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی وجے روپانی کو فوری طور پر استعفی دینا چاہیے۔
گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس کے بہار کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ ریاستی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے ان سینٹروں پر ہر روز 20 سے زیادہ بچے دم توڑ رہے ہیں اور دو سال میں 15 ہزار سے زیادہ بچے ریاستی حکومت کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جو احمد آباد پارلیمانی حلقہ وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ رہا ہے اور اب وزیر داخلہ امت شاہ کا حلقہ ہے، وہاں کے سینٹروں پر سب سے زیادہ 4322 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ اس پارلیمانی حلقہ میں ان سنٹروں میں دخل ہونے والے 50 فیصد بچوں نے دم توڑا ہے۔ اس کے بعد سے سب سے زیادہ بچے وزیر اعلی کے حلقہ راجکوٹ میں مرے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار گجرات حکومت کے ہیں اور اس نے یہ اطلاع اسمبلی میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سنٹروں میں بچوں کے تحفظ کے لئے رہنما اصول ہیں لیکن ریاستی حکومت نے ان پر عمل کئے بغیر سینٹروں پر بچوں کو رکھا جس سے ان میں متعدد مرض تیزی سے پھیلتے رہے اور بچے دم توڑتے گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔