میسی کے چاہنے والوں کو ارجنٹائن کے منیجر نے دی خوشخبری، کہا ’اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں، تو ہمارے ساتھ رہیں گے‘

میسی کے دو گول کی مدد سے لوسیل اسٹیڈیم میں دلچسپ فائنل میں اضافی وقت کے خاتمہ پر ارجنٹائن اور فرانس کا اسکور 3-3 رہا، گول کیپر امیلیانو مارٹینیز نے شوٹ آؤٹ میں دو اسپاٹ کک بچائی۔

لیونل میسی، تصویر GettyImages
لیونل میسی، تصویر GettyImages
user

قومی آوازبیورو

ارجنٹائن کے منیجر لیونل اسکالونی نے اتوار کے روز فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد لیونل میسی کے 2026 عالمی کپ تک کھیلنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ میسی کے دو گول کی مدد سے لوسیل اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلے میں اضافی وقت کے خاتمہ پر ارجنٹائن اور فرانس کا اسکور 3-3 رہا۔ گول کیپر امیلیانو مارٹنیز نے شوٹ آؤٹ میں دو اسپاٹ کک بچائی۔

نیوز ایجنسی شنہوا نے اسکالونی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہمیں اگلے عالمی کپ کے لیے ٹیم میں جگہ بچانے کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔‘‘ دراصل میسی نے بار بار کہا ہے کہ یہ عالمی کپ ان کے کیریر کا پانچواں اور اور آخری ہوگا۔ 2021 کو امریکہ اور اب فٹبال کا سب سے مشہور ایوارڈ جیتنے کے باوجود اسکالونی نے مشورہ دیا ہے کہ میسی میں اب بھی قطر سے آگے اپنے بین الاقوامی کیریر کو جاری رکھنے کا ارادہ کر سکتے ہیں اور عالمی کپ فتح ان کے لیے ترغیب بن سکتی ہے۔


اسکالونی نے کہا کہ اگر وہ (میسی) ارجنٹائن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں یا اپنے کیریر کے ساتھ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں انھیں طے کرنے کا زیادہ حق ہے۔ اسکالونی نے جیت کو ارجنٹائن کے لوگوں کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ شیدائیوں کی حمایت نے پورے ٹورنامنٹ میں مستقل حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹیم ارجنٹائن کے حامیوں کے لیے کھیلتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔