سعودی پرو لیگ: 3 سالوں کی محنت رنگ لائی، النصر کو چمپئن بنانے کے بعد رونالڈو ہوئے آبدیدہ

خطاب جیتنے کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔ میچ ختم ہوتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ انتہائی جذباتی ہو گئے۔ ان کی آنکھوں سے بہتے آنسو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>کرسٹیانو رونالڈو، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/AlNassrFC">@AlNassrFC</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

3 سالوں کی لگاتار کوششوں اور کئی ناکامیوں کے بعد بالآخر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ پہلا ’سعودی پرو لیگ‘ خطاب جیت ہی لیا۔ جمعرات کو ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے مقابلہ میں النصر نے دماک ایف سی کو 1-4 سے شکست دے دی۔ اس میچ میں رونالڈو نے 2 شاندار گول داغ کر جیت کو یقینی بنایا۔

41 سالہ رونالڈو کے لیے النصر کو چمپئن بنانا انتہائی جذباتی لمحہ رہا۔ میچ ختم ہوتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ انتہائی جذباتی نظر آئے۔ ان کی آنکھوں سے بہتے آنسو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔ لوگ ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں اور رونالڈو کو چمپئن بننے کی مبارکباد بھی پیش کر رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ فائنل مقابلہ کے دوسرے ہاف میں رونالڈو نے اپنا زبردست ہنر دکھایا۔ انھوں نے 62ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ 80ویں منٹ میں بہترین ’فری کک‘ کے ذریعہ دوسرا گول داغا۔ اس ڈبل کے ساتھ ان کے کیریئر میں گولوں کی تعداد 974 تک پہنچ گئی ہے اور اب دنیائے فٹبال کی نظر ان کے 1000 گول کے تاریخی نمبر پر مرکوز ہے۔

بہرحال، النصر کے لیے یہ سیزن آسان نہیں رہا۔ اس سے قبل النصر اور رونالڈو کو اے ایف سی چمپئنز لیگ 2 کے فائنل میں جاپانی کلب گامبا اوساکا سے شکست کا درد برداشت کرنا پڑا تھا۔ اتنا ہی نہیں، الہلال کے خلاف گزشتہ میچ ڈرا ہونے کے سبب لیگ میں خطاب کی ریس آخری مقابلہ تک پہنچ گئی تھی۔ یہ رونالڈو کے کیریئر کا آٹھوا لیگ ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائٹیڈ، رئیل میڈرڈ اور جوینٹس کے ساتھ بھی گھریلو لیگ ٹرافی جیت چکے ہیں۔ اب فٹبال شیدائی کی نظر آئندہ ماہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر ہوگی، جہاں رونالڈو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی ادھوری خواہش پوری کرنے اتر سکتے ہیں۔