ڈورنڈ کپ نارتھ ایسٹ یونائٹد نے جیتا، فائنل میں آر جی کار عصمت دری کے خلاف نعرے بازی

واضح رہے کہ بدھا ن نگر پولیس نے گزشتہ منگل کو بنگلورو میچ سے قبل ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے میدان میں بینرز کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نارتھ ایسٹ یونانائٹڈ  نے موہن بگان  سپر جائنٹ کو ڈرامائی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں حیران کر کے کلب کی تاریخ میں اپنی پہلی ٹرافی جیت لی۔ جیسن کمنگز اور سہل عبدالصمد کے گول کے بعد ہاف ٹائم میں 2-0 سے پیچھے رہ کر نارتھ ایسٹ یونائٹڈ نے ایک ناممکن واپسی کی۔ علائدین اجارائی اور گیلرمو فرنانڈیز کے دو شاندار انفرادی گولوں پر سوار ہوکر، انہوں نے برابری کی۔نارتھ ایسٹ کے محافظ گرمیت سنگھ سندھو  نے لسٹن کولاسو اور بگان کے کپتان سبھاشیش بوس کی پنالٹی بچائیں۔

ڈورنڈ کپ کے فائنل میں آر جی کار عصمت دری کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے ۔ میچ شروع ہونے سے قبل ہی موہن بگان کے حامیوں نے بینرز دکھانے لگے ۔اس موقع پر ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس بھی موجود تھے۔موہن بگان کے شائقین نے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کے میچ سے قبل احتجاج کیا۔


موہن بگان کے شائقین نے بنگلوروایف سی کے خلاف سیمی فائنل کے دوران بھی بینر دکھائے۔ایسٹ بنگال اور موہن بگان کی دو خواتین حامیوں کو احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں لکھا تھا، ’’ہم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اس لڑائی میں اپنی بہن کے لیے انصاف چاہتے ہیں‘‘۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کو ایک اور بینر بھی نظر آیا۔ بینرز اسی طرح بنائے گئے تھے جیسے خواتین کے نائٹ اوکوپائی پروگرام میں بنائے گئے تھے ۔’آپ کو کوئی ڈر نہیں بہن، ہم احتجاج کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھا ن نگر پولیس نے گزشتہ منگل کو بنگلورو میچ سے قبل ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے میدان میں بینرز کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی اس جانب توجہ دلائی گئی کہ پولس نے بینر ز کے استعمال پر منسوخ کردیا گیا ۔میوکھ بسواس نے پولیس کے رہنما خطوط کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ہائی کورٹ میں جسٹس ہریش ٹنڈن اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے پولس کی ہدایت کو منسوخ کرتے ہوئے بینر لے جانے کی اجازت دیدی۔وکیل سبیاساچی چٹرجی نے مدعی کی طرف سے دلیل دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔