پیرالمپکس 2024: روبینہ فرانسس نے ہندوستان کو دلایا پانچواں تمغہ، 10 میٹر ایئر پستل میں جیتا برانز میڈل

روبینہ نے کوالیفکیشن میں 556 اسکور کے ساتھ ساتویں مقام پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی، پھر انھوں نے 211.1 کا اسکور کیا، روبینہ ایک وقت دوسرے مقام پر چل رہی تھیں لیکن چھٹی سیریز میں وہ پیچھے ہو گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>روبینہ فرانسس، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IndiaSportsHub">@IndiaSportsHub</a></p></div>

روبینہ فرانسس، تصویر@IndiaSportsHub

user

قومی آوازبیورو

پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستان کو آج پانچواں تمغہ اس وقت حاصل ہو گیا جب روبینہ فرانسس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنس 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 فائنل مقابلہ میں برانز میڈل پر قبضہ جمایا۔ روبینہ کوالیفکیشن میں ساتویں مقام پر رہی تھیں، لیکن فائنل میں انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی جھولی میں تیسرے دن کا پہلا میڈل ڈال دیا۔

ہندوستان کے لیے رواں پیرالمپکس میں نشانہ بازی میں یہ چوتھا میڈل ہے۔ روبینہ سے پہلے اونی لکھیرا نے ویمنس 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، جبکہ مونا نے اسی زمرہ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ علاوہ ازیں مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں منیش نروال نے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔


جہاں تک روبینہ فرانسس کی کارکردگی کا سوال ہے، انھوں نے کوالیفکیشن میں 556 اسکور کے ساتھ ساتویں مقام پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فائنل میں انھوں نے 211.1 کا اسکور کیا۔ روبینہ ایک وقت دوسرے مقام پر چل رہی تھیں، لیکن چھٹی سیریز میں وہ پیچھے ہو گئیں۔ پھر بھی ان کی کارکردگی ایسی رہی کہ وہ تیسرے مقام پر رہنے میں کامیاب ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔