ہندوستانی فٹبال ٹیم نے میچ ہارا لیکن شاندار کھیل سے دل جیتا

ابو ظہبی میں کل ہوئے مقابلہ میں ہندوستانی فٹبال ٹیم ہاری ضرور لیکن شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید خرم رضا

اے ایف سی ایشین کپ 2019 کے ایک دلچسپ مقابلہ میں ہندوستانی فٹبال ٹیم ابو ظہبی کی گھریلو متحدہ عرب امارات ٹیم سے شاندار کھیلنے کے با وجو صفر کے مقابلہ دو گول سے ہار گئی ۔ کل کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کا قسمت نے ساتھ نہیں دیا نہیں تو وہ جیت کر باہر آتی ۔اس سے قبل پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی تھی ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ کل کا دن ہندوستانی ٹیم کا نہیں تھا کیونکہ پہلے ہاف میں ہی ہندوستانی ٹیم کو تین شاندار مواقع ملے جن میں دو بار تو یو اے ای کا گول کیپر شاندار طریقہ سے بچا گیا اور تیسرے موقع پر کپتان سنیل چھیتری کی شاٹ گول کو چھوتی ہوئی گزر گئی ۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور دو مرتبہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاٹ پول سے لگ کر واپس آگئی۔

متحدہ عرن امارات کی ٹیم کے خفلان مبارک نے میچ کے 41 ویں منٹ میں ایک شاندار گول کیا جبکہ 88 ویں منٹ میں علی احمد مبخوط نے دوسرا گول کیا اور دونو ں ہی مرتبہ ہندوستانی دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی تھی اور وہ لمبے پاس میں کمزور دکھائی دئے۔

جہاں تک بال کو اپنے پاس رکھنے کا سوال تھا اس میں یو اے ای کی ٹیم کافی آگے رہی اور ہندوستانی ٹیم کے پاس بال صرف 33 فیصد ہی رہی جبکہ باقی وقت یو اے ای کی ٹیم کے پاس ہی رہی لیکن پھر بھی ہندوستانی ٹیم نے گول کرنے کے زیادہ مواقع پید کئے ۔ ہندوستان کا اگلا اور آخری میچ بحرین سے ہے اور اس میچ کا نتیجہ طے کرے گا کہ اس گروپ سے کونسی دوٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔