میسی نے پنالٹی گنوائی، آئس لینڈ نے ارجنٹینا کو ڈرا پر روکا

وہیں پول پوگبو کے 81 ویں منٹ کے گول سے سابق چیمپئن فرانس نےایشیائی ٹیم آسٹریلیا کے سخت چیلنج پر ہفتہ کو 2-1 سے قابو پاتے ہوئے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں کامیاب شروعات کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماسکو،: ارجنٹینا کے سپر اسٹرائیکر اور کپتان لیونل میسی حیرت انگیز طور پر پنالٹی سے چوک گئے اور ان کی ٹیم ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے گروپ ڈی مقابلے میں ہفتہ کو آئس لینڈ سے 1-1 سے ڈراکا سامنا کرنا پڑا۔

میسی نے پنالٹی گنوائی، آئس لینڈ نے ارجنٹینا کو ڈرا پر روکا

دفاعی رنر اپ اور دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم ارجنٹینا کا سامنا پہلی بار کوالیفائی کرنے والی آئس لینڈ سے تھا اور 22 ویں رینکنگ کی ٹیم آئس لینڈ نے ارجنٹینا کو ڈرا پر روک کر بڑا الٹ پھیر کر دیا۔سرجیو ایگویرو نے 19 ویں منٹ میں باکس کے اندر 12 میٹر سے بہترین گول کرکے ارجنٹینا کو آگے کردیا لیکن ٹیم کی یہ خوشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور آئس لینڈ نے چار منٹ بعد ہی برابری حاصل کر کے ارجنٹینا کو چونکا دیا۔ الفریڈ فنبوگاسن نے نزدیک سے آئس لینڈ کے لئے اس ورلڈ کپ کا پہلا گول داغا۔

ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے ڈرا کے بعد ارجنٹینا کے حامی کافی مایوس نظر آئے جبکہ چھوٹے سے ملک آئس لینڈ کے لئے یہ ڈرا جیتنے جیسا رہا۔ سال 1978 اور 1986 میں چیمپئن رہے ارجنٹینا کو اپنے گروپ میں نائیجیریا اور کروشیا سے کھیلنا ہے۔

وہیں پول پوگبو کے 81 ویں منٹ کے گول سے سابق چیمپئن فرانس نےایشیائی ٹیم آسٹریلیا کے سخت چیلنج پر ہفتہ کو 2-1 سے قابو پاتے ہوئے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں کامیاب شروعات کی۔

2016 کے یورو چیمپئن شپ کی رنراپ فرانس کو آسٹریلیا سے سخت چیلنج ملا۔ دونوں ٹیمیں 1-1 کی برابری کے ساتھ آخری -10 منٹ میں داخل ہو چکی ہیں۔

مڈفیلڈر پوگبو نے مقررہ وقت میں نو منٹ باقی رہتے آسٹریلیا کے باکس میں گول کیپر کے اوپر سے لاب کھیلا جو پوسٹ کے اندرونی حصے سے لگ کر گول میں گرا اور پھر باہر آ گیا. لیکن ویڈیو ریویو سے صاف تھا کہ گیند گول لائن کے اندر رہی تھی۔

پہلا ہاف بغیر گول کے رہنے کے بعد فرانس کو 58 ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کے ذریعے پنالٹی ملی۔ عالمی کپ میں پہلی بار اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انٹونی گرذمین نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے فرانس کو آگے کر دیا۔ آسٹریلیا نے بھی پنالٹی پر گول کرکے برابری حاصل کی۔

فرانس کے لئے میچ فاتح گول پوگبا نے داغا اور فرانس نے ایک بار پھر عالمی کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔گروپ سی کی دو دیگر ٹیمیں پیرو اور ڈنمارک ہیں اور اس فتح کے ساتھ فرانس کے لیے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جانے کی امیدیں مضبوط ہو گئی ہیں،

میکسیکو کے خلاف جیت کی دعویدار دفاعی چمپئن جرمنی

دفاعی چمپئن جرمنی چار سال بعد اب روس میں فٹ بال ورلڈ کپ میں اتوار سے اپنے خطاب کے دفاع کی شروعات گروپ ایف کی دیگر ٹیم میکسیکو کے خلاف کرے گی جس کے خلاف 1985 سے اب تک اس کا بہترین ریکارڈ رہا ہے۔

میکسیکو کا جرمنی کے خلاف خراب ریکارڈ رہا ہے اور اس نے 1985 سے اب تک 11 میچ ہی اس ٹیم کے خلاف جیتے ہیں۔ایسے دفاعی چمپئن کو پہلے ہی میچ میں جیت کا دعویدار مانا جا رہا ہے۔

جرمن ٹیم نے كوالیفکیشن میں اپنے سبھی 10 میچ جیتے ہیں جس میں صرف چار گول ہی اس کے خلاف ہوئے هیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال اس نے کنفیڈریشن کپ بھی اپنے نام کیا ہے۔

جرمن ٹیم نے اپنے آخری چار عالمی کپ میں سیمی فائنل تک جگہ بنائی ہے اور میکسیکو کے خلاف کنفیڈریشن کپ میں وہ 4-1 کی جیت کے بعد اتوار کو وہ اسی کارکردگی کو دہرانے کے لئے پرجوش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */