فیفا عالمی کپ: برازیل ساتویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں

میکسیکو نے گروپ مرحلے میں جرمنی کو ہرایا تھا لیکن برازیل نے میکسیکو کو راؤنڈ 16 میں ہرا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سمارا (یو این آئی) کرشمائی فارورڈ نیمار اور فارمینو کے ایک ایک گول کی بدولت پانچ بار کی چمپئن برازیل نے میکسیکو کو پیرکے روز 0۔2 سے ہراکر فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

برازیل نے اس شاندار جیت سے اس ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کےباہر ہونے کا سلسلہ تھام لیا۔ ورلڈ کپ کی نمبر ایک ٹیم جرمنی، دو بار کی چمپئن ارجنٹینا، ایک بار کی چمپئن اسپین اور یورو چمپئن پرتگال عالمی کپ سے رخصت ہوچکے ہیں۔ لیکن برازیل نے میکسیکو کو کوئی الٹ پھیر کرنے کا موقع نہیں دیا۔ برازیل کا کوارٹر فائنل میں بلجیم یا جاپان کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔

دنیا کی دو سب سے بڑے فارورڈ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے راؤنڈ 16 میں باہر ہوجانے کے بعد ایک اور اسٹار فارورڈ نیمار کا جلوہ عالمی کپ میں بنا ہوا ہے۔ میکسیکو نے گروپ مرحلے میں جرمنی کو ہرایا تھا لیکن برازیل نے میکسیکو کو راؤنڈ 16 میں ہرادیا۔

برازیل کی ٹیم مسلسل 13ویں بار گروپ مرحلہ پار کرکے ناک آؤٹ میں کھیل رہی تھی اور گزشتہ 19 عالمی کپ میں 17 ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ میکسیکو کا اس ہار سے 1970 اور 1986 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں جانے کا خواب ٹوٹ گیا۔ میکسیکو اس طرح مسلسل ساتویں بار راؤنڈ 16 سے ہی باہر ہوگیا۔

جب پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا تو ایک بار الٹ پھیر کا خدشہ پیدا ہونے لگا لیکن نیمار نے 51 ویں منٹ میں برازیل کا پہلا گول کردیا۔ نیمار نے ایڑی سے ولین کو پاس دیا جنہوں نے نیچا ریٹرن کراس واپس نیمار کو دیا اور نیمار نے گیند کو سلائڈ کرکے گول میں پہنچا دیا۔ 88 ویں منٹ میں برازیل کا دوسرا گول ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jul 2018, 8:43 AM