فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے برازیل کے چھڑائے پسینے، شکست سے بال بال بچی 5 بار کی چمپئن
مراکش کے کھیل سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں صرف شرکت کے لیے نہیں بلکہ تاریخ رقم کرنے کے لیے اتری ہے۔ وہیں برازیل کو بھی سمجھ آگیا ہوگا کہ اس بار خطاب کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں برازیل کا آغاز توقع کے مطابق نہیں رہا۔ 5 بار کی عالمی چیمپئن ٹیم کو اپنے پہلے ہی مقابلے میں مراکش کے خلاف سخت چیلینج سے گزرنا پڑا۔ اتوار کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ -سی کے مقابلے میں مراکش نے برازیل کو 1-1 سے برابری پر روک دیا۔ اگر گول کیپر ایلیسن بیکر آخری لمحات میں شاندار بچاؤ نہ کرتے تو برازیل کو ہار کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا۔
فیفا کے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں مراکش نے شروع سے ہی برازیل پر دباؤ بنائے رکھا۔ 4 سال قبل ورلڈ کپ سیمی فائنل تک پہنچنے والی افریقی ٹیم نے دکھا دیا کہ وہ اس بار بھی کسی بڑے اپ سیٹ ک انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے ابتدائی 20 منٹ میں برازیل اپنی اصل فارم تلاش کرتا نظر آیا جب کہ مراکش لگاتار جارحانہ فٹ بال کھیل رہا تھا۔
اس کا فائدہ اسے 21 ویں منٹ میں ملا۔ برازیل کے مڈفیلڈر لوکاس پاکویٹا کی غلطی کے بعد مراکش نے تیز جوابی حملہ شروع کیا۔ ابراہیم ڈیاز کی شاندار تھرو بال پر اسماعیل صابری نے بہترین رن لگایا اور گول کیپر ایلیسن بیکر پر اوپر سے بال کو نیٹ میں پہنچا کر مراکش کو صفر کے مقابلے 1 سے سبقت دلادی۔ گول کے بعد اسٹیڈیم میں موجود مراکش کے حامیوں کا جوش آسمان پر پہنچ گیا جبکہ برازیل کے حالی حیران نظر آئے۔
مراکش کی برتری زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکی۔ 32 ویں منٹ میں برازیل کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک وینیسیئس جونیئر نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔ برونو گوئما ریس کے ساتھ بہترین تال میل بناتے ہوئے وینیسیئس بائیں جانب سے آگے بڑھے۔ انہوں نے ڈیفنڈروں کو پریشان کیا اور پھر دائیں پیر سے ایسا شاندار شاٹ لگایا جسے روکنے کی کوشش میں یاسین بونو پوری طرح بے بس نظر آئے۔ گیند سیدھے گول پوسٹ کے کونے میں جا گری اور ا سکور 1-1 ہو گیا۔ یہ ونیسیئس کے بین الاقوامی کیریئر کا 10 واں گول تھا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فتح کے لیے زور لگایا لیکن مراکش زیادہ خطرناک نظر آیا۔ انجری ٹائم میں افریقی ٹیم کے پاس میچ جیتنے کا سنہرا موقع بھی آیا۔ نیل ال عیناؤئی کے شاٹ کو ایلیسن پوری طرح کنٹرول نہیں کرپائے۔ رباؤنڈ پر ایوبی امیمونی کے پاس گورل کرنے کا موقع پر لیکن برازیل کے گول کیپر نے زمین پر گرتے ہوئے ناقابل یقین بچاؤ کرکے اپنی ٹیم کو ہار سے بچا لیا۔ یہ بچاؤ میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔
برازیل اس مقابلے میں اپنے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر کے بغیر اترا تھا۔ پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے نیمار ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ ان کی غیر موجودگی میں برازیل کی حملہ آور لائن کئی بار غیر متوازن نظر آئی۔ کوچ کارلو اینسیلوٹی کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیل رہی برازیلین ٹیم سے شائقین کو بہت زیادہ توقعات ہیں لیکن پہلے میچ نے کئی سوال بھپی کھڑے کردیئے ہیں۔
برازیل جیت حاصل نہیں کرسکا لیکن ٹیم نے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں اپنا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا۔ برازیل اب لگاتار ورلڈ کپ افتتاحی میچوں میں اپنا شاندار ریکارڈ قائم رکھا۔ برازیل اب لگاتار 21 ورلڈ کپ افتتاحی میچوں میں فاتح رہا ہے۔ اس کو آخری بار 1934 میں اسپین کے خلاف افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یعنی 92 سال سے زیادہ عرصے سے برازیل اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز شکست سے نہیں کر رہا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
