فیفا عالمی کپ 2026: ناروے کی ٹیم اپنے ساتھ لائی 300 کلو مچھلی، 6 ہزار سنترے!

ناروے کی ٹیم انتظامیہ کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سر زمین پر طویل ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے پسندیدہ گھریلو کھانے کی فراہمی بہت ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر (اے آئی)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

فیفا عالمی کپ 2026 کا دلچسپ اور پُرجوش آغاز ہونے والا ہے۔ سبھی ٹیمیں امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی زمین پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تندہی سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان 28 سال کے طویل عرصے بعد پہلی بار فٹبال کے اس مہاکمبھ کے لیے کوالیفائی کرنے والے ملک ناروے نے اپنی ٹیم کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک انوکھا اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے فٹبال ایسوسی ایشن نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ، آرسینل کے کپتان مارٹن اوڈیگارڈ اور اپنی پوری ٹیم کے لیے ان کے گھریلو ذائقے کو برقرار رکھنے کے لیے ناروے سے 1000 کلو گرام سے زیادہ روایتی کھانا امریکہ پہنچایا ہے۔ اس بڑے فوڈ باکس میں 116 کلو گرام ناروے کا مشہور ’برونوسٹ‘ پنیر، 300 کلو گرام سرخ مچھلی اور 6 ہزار سنترے شامل ہیں۔ یہ کھانا کھلاڑیوں کو امریکہ کے ماحول میں پوری طرح فٹ رکھنے اور میچ کے دورن بہترین توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔


بتا دیں کہ ناروے کی ٹیم اس سے پہلے آخری بار 1998 کے ورلڈ کپ میں کھیلی تھی۔ اتنے طویل عرصے بعد واپسی کر رہی اس ٹیم کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سر زمین پر طویل ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے اور ان کی ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے پسندیدہ گھریلو کھانے کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ اس عالمی کپ میں ناروے ٹیم کی سب سے بڑی کشش ان کے اسٹار کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ ہیں۔ ہالینڈ کے اوپر ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے تک لے جانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کی حالیہ کارکردگی کافی شاندار رہی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔