فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس پر دو گولوں سے جیت حاصل کی، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

90 منٹ کے پورے وقت میں دونوں ٹیم ایک دوسرے کے خلاف کوئی گول نہیں کر پائی لیکن ویلس کو اس وقت نقصان ہوا جب اس کے کیپر کو 86ویں منٹ میں لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔

@FIFAWorldCup
@FIFAWorldCup
user

سید خرم رضا

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔

سنسنی  خیز مقابلے میں ایران کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ ہوا لیکن جہاں تک گیند کو اپنے قبضہ میں رکھنے کی بات ہے تو 19ویں رینکنگ والی ویلس کی ٹیم  نے 62 فیصد گیند اپنے پاس رکھی جبکہ ایران نے صرف 38 فیصد گیند کو اپنے قبضہ میں رکھا۔


90 منٹ کے پورے وقت میں دونوں ٹیم ایک دوسرے کے خلاف کوئی گول نہیں کر پائی لیکن ویلس کو اس وقت نقصان ہوا جب اس کے کیپر کو 86ویں منٹ میں لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ ویلس کے کیپر نے باہر آ کر ایرانی کھلاڑی کو روکتے وقت فاؤل کیا جس کی وجہ سے انہیں لال کارڈ دکھا دیا گیا۔ ریفری نے پہلے کیپر کو پیلا کارڈ دکھایا تھا لیکن جب ویڈیو میں ریفری نے دیکھا تو انہوں نے فیصلہ بدل کر کیپر کو لال کارڈ دکھایا۔ یہ ویلس کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا۔ اس کے بعد ایران نے حملے تیز کر دیے۔

90 منٹ کے بعد انجری ٹائم کے آٹھویں منٹ میں چیشمی نے ایران کے لئے پہلا گول کیا اور اس کے بعد آخری یعنی 11ویں منٹ میں رمین نے ایک گول کر کے ایران کی جیت پر مہر لگا دی۔ جیت سے خوش ایرانی کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ کوچ کافی تناؤ میں تھے کیونکہ پہلے میچ میں ان کی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں بہت بری طرح ہاری تھی۔


ویلس کی جانب سے ایک وقت میں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی گیرتھ بیل بھی کھیل رہے تھے لیکن ان کی کارکردگی لائق تعریف نہیں رہی۔ اب سب کی نظریں اس گروپ کے انگلیند اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر لگی ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔