فیفا ورلڈ کپ 2022: ارجنٹینا کی سپر 16 ریس میں واپسی

لوسیل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو گروپ سی کے میچ میں میسی (64ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 87ویں منٹ میں میسی کی معاونت سے ایمزو فرنینڈس نے گول کرکے ارجنٹینا کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لوسیل: فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے مضبوط دعویدار ارجنٹینا نے کپتان لیونل میسی کی بدولت میکسیکو کو 2-0 سے شکست دے کر سپر-16 میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ لوسیل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو گروپ سی کے میچ میں میسی (64ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 87ویں منٹ میں میسی کی معاونت سے ایمزو فرنینڈس نے گول کرکے ارجنٹینا کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد دو بار کی چیمپئن ارجنٹینا اس میچ میں بھی بغیر فارم کے نظر آئی۔ کرو یا مرو مقابلے کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا دباؤ میں ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہا، حالانکہ گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے مخالف ٹیم کو برتری حاصل نہیں کرنے دی۔


میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کا جارحانہ رویہ دیکھنے کو ملا۔ کپتان میسی نے 64ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد بھی ارجنٹینا گول کی تلاش نہیں چھوڑی اور میکسیکو کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ انہیں میچ کی دوسری کامیابی 87ویں منٹ میں ملی جب متبادل کھلاڑی فرنینڈس نے میسی کی اسسٹ کو گول کر دیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ارجنٹینا گروپ سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اس کی سپر 16 میں جگہ بنانے کی امیدیں ابھی تک برقرار ہیں۔ گروپ سی میں سرفہرست اب بھی رابرٹ لیوانڈووسکی کی پولینڈ برقرار ہے جبکہ میکسیکو اس شکست کے ساتھ ٹیبل کے سب سے نیچے چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔