فیفا ورلڈ کپ: کروشیا نے انگلینڈ کے خواب کو کیا چکنا چور

ماریو منڈزوکک کے شاندار گول کی بدولت کروشیا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا خطابی مقابلہ سابق چیمپئن فرانس سے ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ماسکو: نہایت دلچسپ ،سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 109 ویں منٹ میں ماریو منڈزوکک کے شاندار گول کی بدولت کروشیا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دیکر پہلی بار عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا خطابی مقابلہ سابق چیمپئن فرانس سے ہوگا۔

کروشیا 1990 میں آزاد ملک بنا تھا اور اس نے 1998 میں پہلی بار فٹبال عالمی کپ کھیلا تھا۔ جس میں وہ سیمی فائنل میں پہنچ کر میزبان اور بعد میں فاتح فرانس سے ہار گیا تھا۔

فائنل ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم میں بلجیم اورانگلینڈکےدرمیان ہوگا۔

انگلینڈ آخری بار 1990 میں سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ 28 سال کے بعد انگلینڈنے ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن کروشیا کے جذبے نے اس کی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان فیفا عالمی کپ میں یہ پہلا مقابلہ تھا۔ حالانکہ دونوں بین الاقوامی سطح پر سات مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں۔ ان 8 مقابلوں میں انگلینڈ نے چار مرتبہ فتح حاصل کی جبکہ کروشیا کے ہاتھوں تین فتوحات ہی لگی ہیں۔

لوزنیکی اسٹیڈیم ماسکو میں انگلینڈ اورکروشیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم حاوی تھی اور پانچویں ہی منٹ میں کروشین کھلاڑی نے ٹاپ ڈی پر انگلینڈ کے کھلاڑی کو گرایا جس پر انگلینڈ کو ٹاپ ڈی پر فری ہٹ ملی جس پر ٹرائی پائر نے خوبصورت ہٹ لگا کر گیند کو نیٹ کے کارنر میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

10 ویں منٹ میں میچ کا پہلا کارنر کروشین ٹیم کو ملا لیکن اسے انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں نے ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف میں انگلش ٹیم کروشین پرحاوی رہی۔ کروشیا نے پانچ اور انگلینڈ نے تین کارنر حاصل کئے۔

دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں کروشیا کے پریسک نے خوبصورت گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ عالمی کپ سیمی فائنل میں 18 موقعوں میں یہ صرف دوسری بار ہوا جب ہاف ٹائم تک سبقت بنانے والی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل 1990 میں اٹلی کی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے باوجود پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہار گئی تھی۔

اس کے بعد کروشین ٹیم کی کارکردگی انتہائی جارحانہ رہی اور اس نے تواتر کے ساتھ انگلینڈ کے گول پر کئی حملے کئے لیکن بدقسمتی سے گول نہ ہوسکا۔

میچ کے چوتھے منٹ میں ڈیلی ایلی کو گرانے پر انگلینڈ کو فری کک ملی جس پر کیرن تریپیئر نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس گول کی بدولت تریپیئر سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کے بعد ورلڈ کپ میں فری کک پر گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے جہاں بیکہم نے 1998 اور 2006 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس گول کے بعد میچ کے ختم ہونے میں چند منٹ ہی باقی تھے اور اس نے بھرپور کوشش کی کہ گول کا خسارہ ختم کیا جا سکے لیکن کروشیا کے عمدہ دفاع کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو برتری دگنی کا اس وقت نادر موقع ملا جب لنگارڈ نے کپتان ہیری کین کو شاندار پاس دیا لیکن کروشیا کے گول کیپر نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑے خسارے میں جانے سے بچا لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں کروشیا کی ٹیم نےگیند کا کنٹرول زیادہ تر اپنے پاس رکھا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔دوسرے ہاف میں میچ کے 68ویں منٹ میں کروشیا کے پیریسک نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف کے اختتام تک انتہائی شاندار اور جارحانہ فٹبال کھیلی جس کا انگلینڈ کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ 28سال بعد ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہا تھا جبکہ کروشیا نے 1998 میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا تھا اور اب 2018 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس ہی اس کے مدمقابل ہے۔

میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابررہا اور اضافی وقت کے 19 ویں منٹ میں کروشیا کے ماریو منڈزوکک نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی کامیابی دلوائی۔

انگلینڈ کی ٹیم کو آخری دس منٹ کا کھیل اپنے دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا کیونکہ ٹریپئر زخمی ہوگئے تھے اور کوچ ساؤتھ گیٹ اپنے تمام متبادل کھلاڑیوں کا استعمال کرچکے تھے۔

کروشیا ٹیم نے اپنا دفاع مضبوط رکھا اور باقی بچے ہوئے وقت کو نکال کر یہ مقابلہ دو ایک سے اپنےنام کرتے ہوئے فیفا عالمی کپ کے فائنل میں اپنی جگہ مضبوط کرلی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Jul 2018, 12:27 PM